باغیوں نے عدن میں صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا،انتظامیہ اندر محصور

باغیوں نے عدن میں صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا،انتظامیہ اندر محصور
باغیوں نے عدن میں صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا،انتظامیہ اندر محصور

  


عدن(این این آئی)یمنی علیحدگی پسندوں نے عبوری دارالحکومت عدن میں واقع صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ یمنی صدر منصور ہادی کی حامی انتظامیہ اس وقت بظاہر اس محل میں نظر بند ہو کر رہ گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی علیحدگی پسندوں نے عبوری دارالحکومت عدن میں واقع صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ یمنی صدر منصور ہادی کی حامی انتظامیہ اس وقت بظاہر اس محل میں نظر بند ہو کر رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی یمن میں فعال سادرن ٹرانسیشنل کونسل (ایس ٹی سی) سے وابستہ علیحدگی پسندوں اور یمنی حکومت کے حامی دستوں کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔ بین الاقوامی امدادی ادارے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہناہے کہ اب تک اس لڑائی کی وجہ سے کم ازکم 36 افراد ہلاک جبکہ150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...