معصوم عاصمہ کو شہید کرنیوالا مجرم مجاہد آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کی غفلت کے باعث بیرون ملک فرار ہوا:عمائدین لکی مروت قبائل
اسلام آباد (این این آئی) ضلع کوہاٹ کے پی کے میں گذشتہ روز پیش ہونے والے واقعے کے خلاف لکی مروت قبیلے کے عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم عاصمہ کوشہید کرنے والا مجرم مجاہد آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کی غفلت کی وجہ سے بیر ون ملک فرارہوا ،عاصمہ جو کہ شعبہ میڈکل کی طالب علم تھی اور چھٹیوں پر گھر آئی تھی، مجرم مجاہد آفریدی نے گھر کے سامنے رکشہ سے اترتے وقت گولیا ں چلائی، تین گولیاں لگنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ویڈیو پیغام میں مجاہد آفریدی کا نام لے رہی تھی۔نجی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات اور واقعات روز ہمارے معاشرے میں رونماہوتے ہیں۔پرویز خٹک کے بیان کے خلاف علاقہ عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عہد ہ ایک ذمہ دار ی کا عہد ہ ہوتا ہیں، پروپز خٹک نے غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مروت قوم کی دل آزاری کی ہے، پختون روایا ت میں ایک دوسرے کے ساتھ غم ودرد شریک کرتے ہیں، جبکہ پرویز خٹک نے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔
پریس کانفرنس میں موجود پختون قوم مروت رہنماؤں میں بریسٹر شیر افضل خان مروت ، پی ایم ایل ق کے رہنمااجمل خان وزیر ،کمال خان مروت صدر مروت سوسائٹی ، سمیع اللہ خان مروت چیئرمین مروت سوسائٹی اور فاورق جا ن خان مروت ایڈوکیٹ نے پر ویز خٹک کی بیان پر شدیدالفاظ میں مذمت کئے۔او رچیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عاصمہ کیس کی خود نگرانی کریں۔ اور مجرم کو بین الاقوامی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعے بیرونی ملک سعودی عرب سے منگوایا جائے۔