قطری ٹی وی چینل اورسربراہ کو مصر میں 2کروڑ 20لاکھ ڈالر جرمانہ

قطری ٹی وی چینل اورسربراہ کو مصر میں 2کروڑ 20لاکھ ڈالر جرمانہ
قطری ٹی وی چینل اورسربراہ کو مصر میں 2کروڑ 20لاکھ ڈالر جرمانہ

  


قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے قطری سپورٹس چینل اور اس کے سربراہ کو2کروڑ20 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہاکہ اس ادارے اور اس کے سربراہ نصر الخلیفی نے کاروباری اجارہ داری کے خلاف ضابطوں کی خلاف ورزی کی جبکہ یہ سزا مصر کی اقتصادی امور سے متعلق ایک عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے۔ نصر الخلیفی فرانس کے پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے صدر بھی ہیں۔ مصر میں اس قطری ادارے پر 2014 میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالمی کپ فٹ بال دیکھنے کے خواہش مند صارفین کو اس نشریاتی ادارے نے کم از کم ایک سال کے لیے سب سکرائب کرنے اور ایک خاص طرح کا رسیور خریدنے پر مجبور کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...