عاصمہ قتل کیس ، کے پی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا

عاصمہ قتل کیس ، کے پی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد کی گرفتاری کے لئے ...
عاصمہ قتل کیس ، کے پی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواپولیس نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامز دملزم مجاہد کی گرفتاری میں مددکے لئے سعودی انٹرپول کو خط لکھ دیا ۔

 خیبر پختونخواپولیس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم مجاہدکو ڈھونڈنے اور پاکستان منتقل کرنے میں مدد دی جائے۔یہ مراسلہ کے پی پولیس کی درخواست پرایف آئی اے نے سعودی انٹرپول کو بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ نہ دینے پر مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس سے طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

سپریم کورٹ اس معاملے پر از خود نوٹس لے چکی ہے اور گزشتہ روز سماعت کے دوران معزز جج نے ریمارکس دئیے تھے کہ ملزم کس طرح ملک سے بھاگ گیا؟ ملزم کا پکڑا نہ جانا خیبر پختونخوا پولیس کی مکمل ناکامی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...