وسیلہ تعلیم پروگرام50اضلاع تک پھیلا دیا ،10لاکھ مزید بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا: شاہد خاقان عباسی

وسیلہ تعلیم پروگرام50اضلاع تک پھیلا دیا ،10لاکھ مزید بچوں کو سکول میں داخل ...
 وسیلہ تعلیم پروگرام50اضلاع تک پھیلا دیا ،10لاکھ مزید بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا: شاہد خاقان عباسی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم وسیلہ تعلیم پروگرام‘‘ کو ملک کے 50 اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے اوراس پروگرام کے تحت مزید 10لاکھ بچوں کو سکول داخل کرایا جائے گا جبکہ پروگرام کے تحت پہلے 19لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے زیرانتظام’’ وزیراعظم وسیلہ تعلیم پروگرام‘‘ کو توسیع دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جبکہ دہشت گردی، انتہا پسندی سمیت دیگر مختلف برائیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی تعلیم معاون ثابت ہوتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ”وسیلہ تعلیم“ پروگرام کو 50 اضلاع تک توسیع دینا باعث اطمینان ہے۔ وسیلہ تعلیم پروگرام کو 50اضلاع تک توسیع دینا ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے جس سے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے حکومت کے عزم کااعادہ ہوتا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے مختلف اضلاع ، شہروں اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان بچوں نے پروگرام کے تحت اپنی تعلیم کے حصول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...