اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا

اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا
اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا

  


ممبئی (یوا ین پی)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کا فارم ہاؤس انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے قر ق کرلیا ،جس کی مالیت 14کروڑ 67لاکھ روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ساحلی قصبے کے علاقے علی باغ میں واقع فارم ہاؤس 19ہزار9سو 60سکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان پر اعتراض لگایا ہے کہ انہوں نے زمین زرعی کاشت کے لئے حاصل کی تھی لیکن اس پر فارم ہاؤس تعمیر کردیا انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی کمپنی کو 24جنوری کو ای میل بھیجی تھی اس کے بعد بھی متعدد بار یاد دہانیاں کرائیں ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ کو جواب داخل کرنے کے لیے 90 روز کا وقت دیا ہے۔ میڈیا نے دعوی کیا کہ کنگ خان نے ساحل سمندر پر زمین کی خریداری کے لیے ایک کمپنی بنائی تھی اور اسے 8 کروڑ سے زائد کا قرضہ بھی دلوایا تھا ،تعمیرات کے لیے ساحلی علاقوں کے قوانین کو بھی نظر انداز کیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کا کیریئر ان دنوں مشکلات کا شکار ہے اور ان کی ذاتی زندگی میں بھی کئی مسائل درپیش ہیں۔شاہ رخ خان کو 2 سال قبل بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کے آفٹر شاکس اب تک محسوس ہورہے ہیں اور وہ انتہا پسند حکومت کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔شاہ رخ خان کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن جیانت پٹیل نے کنگ خان پر چڑھائی کی تھی اور کہاتھاکہ تم سپر سٹار ہوگے لیکن تم نے پورا علی باغ نہیں خرید رکھا اور میری اجازت کے بغیر تم یہاں داخل بھی نہیں ہو سکتے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح


loading...