ٹیم کی سلیکشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اپنی من مانی نہیں کرتے : سرفراز احمد

ٹیم کی سلیکشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اپنی من مانی نہیں کرتے : سرفراز احمد
ٹیم کی سلیکشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اپنی من مانی نہیں کرتے : سرفراز احمد

  


کراچی (صباح نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کے سلیکشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ضروری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے من مانی کررہے ہیں اور کپتان کی رائے کو اہمیت نہیں دے دہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد کا کہناتھا کہ مکی آرتھر اور میں دوروں میں 11کھلاڑیوں کا انتخاب مشاورت سے کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشورہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ٹیم سیریز ہارجاتی ہے، ابھی آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیتی لیکن انگلینڈ نے ون ڈے سیریز 4 ایک سے جیت لی، وہاں کسی نے شکست میں سے سازشی مفروضوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل


loading...