سینیٹ الیکشن، بلوچستان نیشنل پارٹی نے اختر مینگل کی سربراہی میں 5رکنی پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے 5رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے جس کے چیئرمین پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی و دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا جس کے چیئرمین سردار اختر جان مینگل ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، ملک عبدالولی کاکڑ ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ملک نصیراحمد شاہوانی شامل ہیں ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ انتخابات کے امیدواران پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے 3فروری 6بجے تک پارلیمانی بورڈ کے پاس اپنی درخواست ہمراہ 20ہزار روپے جمع کروا سکتے ہیں جو ناقابل واپسی ہوں گے۔