کیا آپ کو معلوم ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کیلئے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کیلئے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟جانئے
کیا آپ کو معلوم ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کیلئے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیاہے کہ زینب قتل کیس کو حل کرنے کیلئے مبینہ طور پر 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جن میں سے سب سے بڑا حصہ ڈی این اے ٹیسٹ کروانے میں لگائی گئی ۔
بی بی سی کے مطابق پولیس والوں کا کہنا ہے کہ اگر زینب قتل کیس کا ایک فیصد بجٹ بھی پولیس کو فی کیس حل کرنے کے لیے دیا جائے تو پولیس کی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔ مبینہ طور پر زینب قتل کیس پر پندرہ کروڑ کے اخراجات ہوئے جن میں بڑی رقم ڈی این اے ٹیسٹ کروانے پر خرچ کی گئی۔ پولیس وی آئی پی ڈیوٹیوں اور مختلف غیر ضروری سرکاری کاموں پر کروڑوں روپے کے وسائل خرچ کرتی ہے اس لیے اہم کیسز کی تفتیش اور تحقیق کے درکار وسائل فراہم نہیں کر پاتی۔ بعض تھانوں کے تو ضروری اخراجات کے پیسے بھی مخیر حضرات ادا کرتے ہیں تو تفتیش اور تحقیق کے لیے پیسے کہاں سے آئیں گے۔
واضح رہے کہ پولیس نے 14 دن کی کڑی محنت کے بعد آخر کار زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا جو کہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم دوسری جانب تمام متاثرہ بچیوں کے لواحقین کی عمران سے ملاقات بھی کروائی گئی جس میں انہوں نے کئی سوالات کیے ۔