کولمبیا ،حکومت اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات ملتوی

کولمبیا ،حکومت اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات ملتوی
کولمبیا ،حکومت اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات ملتوی

  


بگوٹا (آن لائن ) کولمبیا کی حکومت اور علیحدگی پسند گروہ نیشنل لبریشن آرمی کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی حکومت اور علیحدگی پسند گروہ نیشنل لبریشن آرمی کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور ملتوی کر دیا گیا ہے اس حوالے سے کولمبیا کے صدر کااپنے ایک بیان میں کہناتھاکہ مذاکرات سے قبل باغیوں کو اپنی کارروائیوں کو مکمل طور پر ترک کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری انہی باغیوں پر عائد کی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...