پی ٹی آئی کی مردان میں ریلی کے دوران ایسا گانا چلادیا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان غصے سے آ گ بگولہ ہو گئے ،ڈی جے کو اپنی پڑ گئی کیونکہ۔۔

پی ٹی آئی کی مردان میں ریلی کے دوران ایسا گانا چلادیا گیا کہ تحریک انصاف کے ...
پی ٹی آئی کی مردان میں ریلی کے دوران ایسا گانا چلادیا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان غصے سے آ گ بگولہ ہو گئے ،ڈی جے کو اپنی پڑ گئی کیونکہ۔۔

  


مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو فعال اور متحرک رکھنے کے لئے سیاسی حریفوں کے خلاف بیان بازی جاری رکھتی ہیں، حکومتی جماعتیں اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتی ہیں جبکہ اپوزیشن حکومتی جماعت کونشانے پر رکھتی ہے، پاکستان سیاست میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں ، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگاتی ہیں، دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے کارکنوں کا لہو گرمانے کے لئے خصوصی نغمے تیار کئے گئے ہیں۔ لیکن اگر کسی سیاسی جماعت کے جلسے میں حریف جماعت کا نغمہ چل جائے تو آپ اس جماعت کے کارکنوں کے جذبات کا بخوبی انداز ہ کر سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا مردان میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ جب ان کی ریلی میں مسلم لیگ (ن) کا ترانہ چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران ڈی جے نے غلطی سے مسلم لیگ(ن) کا مشہور نغمہ ”ہمارے دلوں کی دھڑکن نواز شریف“ چلا دیا ، جو نہی ڈی جے والے ٹرک سے ترانہ چلا تو کارکنوں کو گویا سانپ ہی سونگھ گیا، تحریک انصاف کے کارکنان ایک دم سکتے میں آگئے اور ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کریں ، اسی شش و پنج میں پورے30سیکنڈ بھرپور آواز میں مسلم لیگ(ن) کا ترانہ بجتا رہا ۔ اسی دوران ٹرک کے پا س کھڑے تحریک انصاف کے کارکنان کو ہوش آگیا اور انہوں نے فورا ڈی جے کو ”ہمارے دلوں کی دھڑکن نواز شریف “ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اس انتخابی نغمے کے بند ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں کی جان میں جان آئی اور انہوں نے سکون کا سانس لیا۔

ویڈیو دیکھیں :

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان


loading...