شہر قائد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 5سالہ بچی جاں بحق،ملزمان فرار

شہر قائد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 5سالہ بچی جاں بحق،ملزمان فرار
شہر قائد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 5سالہ بچی جاں بحق،ملزمان فرار

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے5سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کھڈی سٹاپ پر ڈاکووں نے ایک شخص اور اس کی2 بیٹیوں کو روک کر ان سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی،دوران ڈکیتی دونوں بہنوں کے مزاحمت کرنے پرڈاکووں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔گولیوں کی زد میں آ کر دونوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں ، جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 5سالہ فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کے مدعیت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...