سینیٹر شیری رحمن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی ممبر مقرر، ارکان کی تعداد10 ہوگئی

سینیٹر شیری رحمن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی ممبر مقرر، ارکان کی تعداد10 ہوگئی
سینیٹر شیری رحمن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی ممبر مقرر، ارکان کی تعداد10 ہوگئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی بورڈ کا ممبر مقرر کردیا  ہے جس کے بعد بورڈ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی نے سینیٹ انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی کی معروف خاتون رہنما سینیٹر شیری رحمن کو  شامل کر لیا ہے جس کے بعد بورڈ کے ارکان کی تعداد 10 ہو گئی ہے ،پارلیمانی بورڈ سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا، سینیٹر شیری رحمن پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سینئر نائب صدر ہیں۔ واضح رہے کہ پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ مسز فریال تالپور، سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سید قائم علی شاہ اور صابر بلوچ پارلیمانی بورڈکے پہلے ہی ممبر ہیں ،شیری رحمن کی شمولیت کے بعد بورڈ ارکان کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ  ملکی سیاسی جماعتوں میں سے  کسی بھی سیاسی جماعت کا وہ واحد انتخابی  بورڈ ہے جس میں باپ، بیٹا اور بہن  (آصف زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری )شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...