سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا اندازہ عام انتخابات میں ہوگا: مصدق ملک

سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا اندازہ عام انتخابات میں ہوگا: مصدق ملک
سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا اندازہ عام انتخابات میں ہوگا: مصدق ملک

  


اسلام آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا تعین آئندہ عام انتخابات میں بھی کیا جائے گااور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کے حق میں ہے لیکن یہ شفاف انداز میں بلاامتیاز ہونا چاہیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی تھی جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحفظات کے باوجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس معاملے پر سیاست کرنے کے لیے اسے سڑکوں پر نہیں لانا چاہئے۔

مزید : قومی


loading...