جماعت اسلامی پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

جماعت اسلامی پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت
جماعت اسلامی پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا ،جماعت اسلامی نے اضافے کو مستردکردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابقسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کےعوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔دوسری طرف سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نےبھی  تیل کی قیمتوں میں اضافے کی شدیدمذمت کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...