محکمہ وائلڈلائف کے ویجیلینس سکواڈ کی کارروائی ، فالکن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

محکمہ وائلڈلائف کے ویجیلینس سکواڈ کی کارروائی ، فالکن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ...
محکمہ وائلڈلائف کے ویجیلینس سکواڈ کی کارروائی ، فالکن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  


لاہور (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکور منج کی سربراہی میں تشکیل دئیے گئے ویجیلنس سکواڈ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 6 فالکن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کر کے فالکن قبضہ میں لے لئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویجیلنس سکواڈ کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم عباس فدیل احمد جو کہ عراقی باشندہ ہے خفیہ طور پر پرندے سمگل کر رہا ہے جس پر ویجیلنس سکواڈ نے کسٹم حکام کی مدد سے کارروائی کرکے ٹریولر بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائے گئے پرندے برآمد کر لئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے ویجیلنس سکواڈ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اسی طرح فرض شناسی سے فرائض سر انجام دیتے رہنے کی ہدائت کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...