سینیٹ الیکشن،پاکستان تحریک انصاف کاچوہدری سرور اور اعظم سواتی کو ٹکٹ دینے پرغور

سینیٹ الیکشن،پاکستان تحریک انصاف کاچوہدری سرور اور اعظم سواتی کو ٹکٹ دینے ...
سینیٹ الیکشن،پاکستان تحریک انصاف کاچوہدری سرور اور اعظم سواتی کو ٹکٹ دینے پرغور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لیے چوہدری سرور اور اعظم سواتی کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی چینل ”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف کو 30 سے زائد امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم تحریک انصاف نے پنجاب سے چوہدری سرور اور اعظم خان سواتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کی الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...