سعودی عرب میں شہریوں کو عدالتی کارروائی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس موصول

سعودی عرب میں شہریوں کو عدالتی کارروائی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس موصول
سعودی عرب میں شہریوں کو عدالتی کارروائی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس موصول

  


ریاض(این این آئی)وزارت انصا ف نے عدالتوں سے رجوع کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے عدالتی کارروائی سے مطلع کرنا شروع کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے موبائل پر ایس ایم ایس اور اداروں و کمپنیوں اور عام افراد کو ای میل جبکہ سرکاری اداروں و محکموں کو انکے ریکارڈ شدہ اکاؤنٹ پر عدالتی کارروائی سے مطلع کیا جانے لگا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ہمیں گھر بیٹھے عدالتی کارروائی کے حوالے سے (اپ ڈیٹ ) ملتی رہے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...