راولپنڈی،نامعلوم شخص نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی ، ملزم گرفتار

راولپنڈی،نامعلوم شخص نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی ، ملزم گرفتار
راولپنڈی،نامعلوم شخص نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی ، ملزم گرفتار

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں خواجہ سرا نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ نیو ٹاون کے علاقے پنڈورہ میں واقع ہاسٹل میں نامعلوم شخص نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی ، گولیوں کی زد میں آکر (سونیا) نامی خواجہ سرا شدید زخمی ہوگیا جسے لی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...