پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،4 فروری کا جلسہ عام انتخابات میں سیاسی رخ کا تعین کرے گا :امیر مقام

پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،4 فروری کا جلسہ عام انتخابات میں سیاسی رخ ...
پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،4 فروری کا جلسہ عام انتخابات میں سیاسی رخ کا تعین کرے گا :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ آج ہرجگہ مسلم لیگ(ن)کے جلسوں کی کامیابی نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودکی مرہون منت ہے،4فروری کو پشاورمیں منقعد ہونے والامسلم لیگ(ن)کاجلسہ 2018کے عام انتخابات میں سیاسی رخ کاتعین کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر کے ہمراہ جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 

4 فروری کو خیبرپختونخوا کی تاریخ کافقید المثال جلسہ ہوگا،پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،کارکنوں کے جذبے اورمحبت کوسلام پیش کرتاہوں۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ کارکن اورپشاورکے عوام قائدمحمدنوازشریف اورمریم نوازکی ایک جھلک دیکھنے اور ان کی تقریرسننے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کواٹک کے اس پاراورخیبرپختونخوامیں انصاف ایک ہی ترازومیں تولناچاہئے،عاصمہ رانی،شریفاں بی بی اوراسماء کیلئے بھی عمران خان کوآوازبلندکرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف 2018میں عوامی عدالت کے فیصلے کے منتظرہیں اورانشاء اللہ سرخروہوںگے۔