”15فروری سے3مارچ تک خواتین اینکرز کی یہ چیز سامنے آئے گی اور ۔۔۔ “معروف ماہر علم نجوم نے سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی

”15فروری سے3مارچ تک خواتین اینکرز کی یہ چیز سامنے آئے گی اور ۔۔۔ “معروف ماہر ...
”15فروری سے3مارچ تک خواتین اینکرز کی یہ چیز سامنے آئے گی اور ۔۔۔ “معروف ماہر علم نجوم نے سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 150 سال بعد سپر بلڈ بلیو مون دیکھا گیا، اس چاند گرہن کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے معروف ماہر علم نجوم مصور علی زنجانی نے خطرناک پیشنگوئی کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی گرہن کے ہمیشہ انسانوں پر نحس اثرات مرتب ہوتے ہیں،16فروری سے3مارچ تک پاکستان میں سیاست خطرناک رخ اختیار کر لے گی اور خدا نخواستہ کوئی سیاسی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جبکہ اب کی بار میڈیا بھی زیر عتاب آسکتا ہے اور اس مرتبہ خواتین اینکرز کے سکینڈل بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔

 ’’ ڈیلی پاکستان لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر علم نجوم مصور علی زنجانی کا کہنا تھا کہ چاند گرہن لگنے سے ایک ماہ پہلے اور بعد کا وقت انتہائی اہم ہوتا ہے، قصورسکینڈل کا منظر عام پر آنا ، سینٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا اور پولیس اور میڈیا کے سکینڈل سامنے  آنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15فروری کو جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا اور اس بار بہت سارے استعفے آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،اس عرصے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے پروپیگنڈے میں شدت آئے گی جبکہ 16فروری سے3مارچ تک کا عرصہ پاکستانی سیاست کے لئے انتہائی اہم ہو گا اور اس دوران سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں ، اس عرصے میں خدانخواستہ کوئی سیاسی موت بھی ہو سکتی ہے۔

مصور علی زنجانی کا مزید کہنا تھا کہ سورج گرہن کے سیاست کے علاوہ میڈیا پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے،فروری اور مارچ میں میڈیا کے سیکنڈل آئیں گے اور خاص طور پرخواتین اینکرز کے سیکنڈل سامنے آئیں گے۔ مصور علی زنجانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منگل کو ذبح خانے بند ہونے کی وجہ سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، حکومت اگر آج منگل کو گوشت کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردے تو ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...