روس میں فضائی سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے نومولود بچہ فروخت،والدین کو 3 سال قید

روس میں فضائی سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے نومولود بچہ فروخت،والدین کو 3 سال قید
روس میں فضائی سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے نومولود بچہ فروخت،والدین کو 3 سال قید

  


سینٹ پیٹرزبرگ(این این آئی)روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عدالت نے ازبکستان کی ایک خاتون کو 3 سال قید کی سزا سنادی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کی عدالت کے ترجمان نے کہاکہ 28 سالہ خاتون نے اکتوبر 2016 میں اس بچّے کو جنم دیا جبکہ اس سے قبل 2016 کے ہی موسم گرما میں خاتون ایک ازبک جوڑے کے ساتھ اس بچے کی فروخت کا معاہدہ طے کر چکی تھی۔ بچے کی پیدائش کے بعد 11500 روسی روبل کے مقابل بچے کو مذکورہ جوڑے کے حوالے کر دیا گیا۔ خاتون نے یہ رقم وسطی ایشیا کے سفر کا ٹکٹ خریدنے پر خرچ کی۔بچے کو خریدنے والے میاں بیوی کو 3سال قید کی سزا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون نے سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچّے کو تقریبا 200 امریکی ڈالر کے مقابل فروخت کر دیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...