بالی ووڈ پروڈیوسرایکتا کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد

بالی ووڈ پروڈیوسرایکتا کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد
بالی ووڈ پروڈیوسرایکتا کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد

  


ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔بالی ووڈ میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا طریقہ عام ہوتا جارہا ہے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامرخان، کرن جوہر اور سنی لیون بھی اسی طریقے کے ذریعے والدین کے عہدے پر فائز ہوئے اوراب بالی ووڈ کی کامیاب پروڈیوسر ایکتا کپور بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں۔ ان کے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 27 جنوری کو ہوئی ہے۔ ایکتا کپور کے بھائی اداکار تشار کپور بھی تین برس قبل سروگیسی کے ذریعے بیٹے کے والد بنے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کئی بارکہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں تاہم تشار کے بیٹے ’لکشیا‘ کی پیدائش کے بعد وہ بھی ماں بننا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ماں بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں گی اور یہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوں گی تو ضرور ماں بنیں گی۔واضح رہے کہ ایکتا کپور کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جنہوں نے”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“، ”کہانی گھر گھر کی“سمیت متعدد کامیاب سیریلز کے ساتھ بھارتی ٹی وی پر کئی برس حکمرانی کی ہے، بعد ازاں انہوں نے بالی ووڈ میں بھی کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور اب ویب سیریز کے ذریعے وہ انٹرنیٹ کی دنیا پرچھائی ہوئی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...