6سالہ معصوم بچے کو 7 پاگل کتوں نے چیر پھاڑ دیا ،کم سن بچہ موقع پر ہی جاں بحق
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی گھیب کے گاؤں اخلاص میں 7 پاگل کتوں نے 6 سالہ ولید کو چیر دیا بچہ موقع پر ہی جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کے مذکورہ گاؤں میں ایک ماہ قبل ایک ہی دن میں ان آوارہ کتوں نے 7 افراد کو کاٹا تھا ، اخلاص گاؤں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کایہ دوسرا واقعہ ہے جس میں 6 سالہ ولید کو پاگل کتوں نے چیر کر رکھ دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پاگل کتوں کو مارنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہ کئے گئے جس کے باعث آج یہ دلخراش واقع پیش آیا۔اہل علاقہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مقامی عوامی نمائندوں کی جانب سے اخلاص گاؤں کے ساتھ روا رکھا جانے والے ناروا سلوک کی وجہ سے گاؤں کے بچوں اور خواتین سمیت کوئی شخص بھی ان پاگل اور آوارہ کتوں کی وجہ سے محفوظ نہیں ہے ۔