ن لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو کھلا چیلنج دے دیا

ن لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو ...
ن لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو کھلا چیلنج دے دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  کسی عدالت میں نہیں بلکہ ٹی وی ٹاک شو پر ہی آکر ثابت کردیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے ٹھیکے کے پیسے چوہدری شوگر مل گئے تو میں نہ صرف ن لیگ کا دفاع کرنا چھوڑ دوں گا بلکہ پارٹی سے بھی استعفی دے دوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا ءاللہ تارڑ نے کہا کہ ڈیلی میل کیس میں وزیر اعظم عمران اور شہزاد اکبر کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے، ابھی دائرہ کار کا مسئلہ تھاکیونکہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر پاکستانی شہری ہیں، یہ حقیقت ہے کہ ڈیوڈ روز کو جیل میں بندوں تک رسائی دی گئی ،اس لئے یہ بات خارج از امکان نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو کیس میں پارٹی بنایا جائے،ن لیگ اپنی وکلا ٹیم کے ساتھ مشاورت کرے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے۔

چوہدری شوگر مل معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاتارڑ نے شہزاد اکبر کو چیلنج دیا کہ کسی عدالت میں نہیں ٹاک شو پر ہی آکر ثابت کردیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے ٹھیکے کے پیسے چوہدری شوگر مل گئے تو میں ن لیگ کا دفاع کرنا چھوڑ دوں گا اور پارٹی سے استعفی دے دوں گا اور اگر نہ کرسکے تو شہزاد اکبر استعفی دیں

مزید : علاقائی /اسلام آباد