نجی ٹی وی چینل’’نیو نیوز‘‘ کو کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کی بڑی سزا مل گئی

نجی ٹی وی چینل’’نیو نیوز‘‘ کو کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کی بڑی سزا مل ...
نجی ٹی وی چینل’’نیو نیوز‘‘ کو کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کی بڑی سزا مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل’’نیونیوز‘‘کومظلوم کشمیریوں کی آوازبننےپرسخت آزمائش کاسامنا،پاک سیٹ پر نجی ٹی وی  کی فریکوئنسی پر ہیکرز کا بڑا حملہ ، سیٹلائیٹ پر فریکوئنسی ہیک ہونے کی وجہ سے چینل بلیک آؤٹ ہو گیا.

نجی ٹی وی کےمطابق کشمیر کی آواز بننےپرنجی ٹی وی نیو نیوز کی نشریات ہیک کر لی گئیں’’نیو نیوز‘‘ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سیٹ پر نجی ٹی وی ’’نیو نیوز‘‘ کی فریکوئنسی پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے،پرائم ٹائم نشریات کے دوران سیٹلائیٹ پر فریکوئنسی ہیک ہونے کی وجہ سے چینل بلیک آؤٹ ہو گئے.نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیر کی آواز بننے پر انہیں کئی روز سے مسلسل سزا دی جا رہی ہے اور پرائم ٹائم میں مسلسل نشریات تعطل کا شکار ہو رہی تھیں تاہم آج چینل مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بار بار شکایت کے باوجود پاک سیٹ انتظامیہ سراغ لگانے میں ناکام ہے۔چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو پاکستانیوں اور کشمیریوں کی آواز اٹھا رہا ہے، نیو نے کشمیر کی آزادی کے حق میں میڈیا مہم چلائی اور انسانیت کے دشمن بھارت کو میڈیا وار میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسے بے نقاب کیا جس کی وجہ سے چینل کی آواز دبائی جا رہی ہے.

نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معروف اینکر پرسن نصراللہ ملک نے کہا کہ ہیکنگ میں انڈین ہیکرز بھی ملوث ہو سکتے ہیں کہ وہ چینل پر حملے کریں تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ  صرف نیو نیوز کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہےاور صرف نیو نیوز کو ہی ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟میں سمجھتا ہوں کہ پاک سیٹ کے لئے یہ بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ یہ کوئی ایک دن کا واقعہ نہیں ہے ،دو ماہ سے مسلسل چینل کی نشریات کو روک دینا اور پاک سیٹ کی جانب سے اس کا کوئی سراغ نہ لگانا پاک سیٹ کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔نصراللہ ملک نے کہا کہ پاک سیٹ کی انتظامیہ سے جب بات کی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟نیو نیوز کے ساتھ ہزاروں صحافیوں کا روزگار وابستہ ہے،اب اگر ایک چینل کی فریکوینسی ہیک کی جاتی رہے گی تو پھر چینل کا بہت بڑا نقصان ہوگا ،یہ میڈیا کی آواز دبانے کی سازش ہے ،اگر پاک سیٹ کا سیٹلائٹ ہی محفوظ نہیں ہے تو پھر حکومت کے لئے بھی یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ،اس پر حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔