شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں کینال روڈ سمیت شہر کی دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ، گاڑیوں کی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ ، ریلوے اسٹیشن،سرکلر روڈ اور داتا دربار کے علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ٹریفک کے جام رہنے کی وجہ سے دفاتر کو جانے ملازمین اور سکول و کالجز کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہتاہے۔