چدھڑ گاؤں میں رات گئے گروپ کی فائرنگ،7 افراد زخمی

چدھڑ گاؤں میں رات گئے گروپ کی فائرنگ،7 افراد زخمی

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس اے کے علاقہ چدھڑ گاؤں میں رات گئے ایک گروپ کی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ک واقعہ دو فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعے کا ساخشانہ ہے۔ تاہم پولیس نے فائرنگ میں ملوث مفرور حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی