ڈی ایس پی محمد قاسم کے ڈرائیور نے شہری کی گاڑی کو ٹکرمار دی،غلطی ماننے کی بجائے تھپڑ دے مارا

ڈی ایس پی محمد قاسم کے ڈرائیور نے شہری کی گاڑی کو ٹکرمار دی،غلطی ماننے کی ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٹاؤن ہال میں گزشتہ صبح پولیس گردی کا مظاہرہ اسوقت دیکھنے میں آیا جب ٹاؤن ہال میں تعینات ایک ڈی ایس پی محمد قاسم نے اپنی سرکاری جیپ ان کے دفتر کے باہر کھڑی شہری کی گاڑی کو دے ماری۔ سرکاری جیپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن شہری کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی۔ ڈی ایس پی کی اس لاپرواہی پر متاثرہ شہری نے جب احتجاج کیا تو ڈی ایس پی محمد قاسم کے ڈرائیور نے اسے تھپڑ دے مارا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری حادثے کا سبب بننے والی سرکاری جیپ کی نمبر پلیٹ کی تصاویر اپنے موبائل فون میں اتار کر وہاں سے چلا گیا۔

مزید : علاقائی