لاہور میں 50خاندان خونیں دشمنی کی آگ میں جل رہے، درجنوں مارے گئے

  لاہور میں 50خاندان خونیں دشمنی کی آگ میں جل رہے، درجنوں مارے گئے

  



لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں خاندانی دشمنیوں نے کئی گھر اجاڑ دئیے، یہ خاندانی دشمنیاں کیسے پروان چڑھیں، اس کے پس پردہ کیا محرکات ہیں؟پولیس ریکارڈ کے مطابق شہرمیں پچاس بڑے ایسے خاندان ہیں جوخاندانی دشمنیوں کی آگ میں جل رہے ہیں، سٹی ڈویژن میں دس ایسے خاندان آباد ہیں جن کے بیالیس افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ بائیس خاندانوں کے ابتک اڑتالیس افراد مارے گئے، صدر ڈویژن میں نو خاندانوں کے 29 افراد، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سات خاندانوں کے پندرہ افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔جبکہ ان خاندانی دشمنیوں کے نتیجے میں بیس سالوں میں تین سو سے ذائد افراد لقمہ اجل بنے پولیس تحقیقات ہوئیں پنچائتیں بھی لگیں لیکن یہ سلسلہ رک کیوں نہیں سکا۔

مزید : علاقائی