ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبعلم آہوں سسکیوں میں سپردخاک

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبعلم آہوں سسکیوں میں سپردخاک

  



لاہور (کرائم رپورٹر) ایک روز قبل ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نیوالے پانچویں جماعت کے طالب علم کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، جنازے میں اساتذہ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح ر ہے کہ ایک روز قبل گورنمنٹ پرائمری سکول مراکہ کے ہیڈ ماسٹر نے اپنی موٹرسائیکل پر کمسن طالبعلم کو بیکری سے نمکو لینے بھیجا تھا۔ملتان روڈ پرتیز رفتار دودھ سے بھرے مزدا ٹرک نے اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں پانچویں کلاس کا 12 سالہ طالب علم ارسلان موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور پولیس نے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ٹیچرعلی رضا کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی