توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری فنانس پنجاب کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری فنانس پنجاب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس پنجاب عبداللہ سنبل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے عاطف منیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے ہائی وے ترقیاتی کام کا ٹھیکہ لیا تھا،اس نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کر لیا،درخواست گزار کو زر ضمانت کے طور پر دی گئی 20لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں کی جا رہی، عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے سیکرٹری فنانس پنجاب کو بھجوا ئی تھی،ادرسی نہیں کی جا رہی۔

،سیکرٹری فنانس پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی