توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری

    توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مدثر ربانی سمیت دیگر درخواستوں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں طویل عرصے گزر جانے کے باوجود ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے ان کی درخواستوں کو دادرسی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کو بھجوا یاتھا،عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،جو توہین عدالت کے زمرہ میں آتاہے،عدالت سے استدعاہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی