پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں سے سائبر کرائم کے مقدمات کی تفصیلات طلب

پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں سے سائبر کرائم کے مقدمات کی تفصیلات طلب

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں سے سائبر کرائم کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیاہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی تفصیلات 4 فروری تک ہائیکورٹ کو بھجوائی جائیں، 2016 ء سے اب تک کتنے کیسز درج ہوئے،کتنے زیر التوا ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں۔

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کیسز کی تفصیلات بذریعہ ڈاک اور ای میل بھجوائی جائیں۔

مزید : علاقائی