فراڈ کیس،ملزمہ طیبہ گل اور شوہر فاروق نول کے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نول کے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سماعت کی،گزشتہ روزعدالت میں ملزم فاروق نول حاضری کے لئے پیش ہوا جبکہ اس کی بیوی طیبہ گل کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
،دونوں میاں بیوی کے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا،ملزم محمد فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ کو عدالت نے بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا،