دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد

دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد

  



  لاہور(کر ائم رپو رٹر)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد کی۔ گوجرانوالہ کا رہائشی محمد اصغر نجی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا۔چیکنگ کے دوران مسافر کے جوتوں سے 850 گرام چرس برآمد کی گئی، مسافر کو اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی