اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کی اپیل پر دلائل مکمل

اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کی اپیل پر دلائل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کی اپیل پر دلائل مکمل ہونے پرعتیق الرحمان کے وکلاء کو 4 فروری کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی،اداکارہ میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاہے،عتیق الرحمان میرا کا شوہر نہیں، اس کانکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے،عتیق الرحمان نے عدالت کو جھوٹ کے ذریعے گمراہ کیا،فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت کے روبرو اداکارہ میرا کے وکلاء نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد فاضل جج نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی،یادرہے کہ فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح نامہ کو درست اوراسے عتیق الرحمن کی منکوحہ قرار دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -