سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید9 روزہ کی توسیع

    سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید9 روزہ کی ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایک ارب سے زائد کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید9 روزہ کی توسیع کر دی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 8 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا جس پرنیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کی تیاری کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا،ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ایک ارب روپے مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائے۔

جبکہ جعلی ایگزیمپشن کے طور پہ 96 ہزار امریکی ڈالرز کی چھوٹ بھی نوازی گئی

مزید : علاقائی