نندی پور پاور پراجیکٹ،اسلم باغ اور اخلاق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روزکی توسیع

نندی پور پاور پراجیکٹ،اسلم باغ اور اخلاق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس میں ملوث ملزموں اسلم باغ اور اخلاق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روزکی توسیع کر دی،عدالت نے ملزموں کو ملزمان دوبارہ 4 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم اخلاق شاہ کی پلی بارگینگ کی درخواست پر مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی،ملزمان کے خلاف عدالت میں نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب ریفرنس میں ملزموں رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر، سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے، ملزمان نے نندی پور پاور پلانٹ سے 145 آئل ٹینکر ز غائب کر دئیے تھے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کا مرکزی ملزم عمر فاروق فرار ہو چکا ہے۔

مزید : علاقائی