سب انسپکٹر تجمل حسین کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید کو خراج تحسین

سب انسپکٹر تجمل حسین کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید کو خراج تحسین

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظفر جمیل کے زیر انتظام شہید سب انسپکٹر تجمل حسین کی آخری آرام گاہ واقع میانی صاحب قبرستان لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی پرانی انارکلی عظمت حیات، ایس ایچ او لٹن روڈ مدثر اللہ خان، شہید کے ورثا سمیت پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی پیش کی۔ لاہور پولیس کی جانب سے شہیدتجمل حسین کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ یاد رہے کہ تجمل حسین شہیدایس ایچ او تھانہ شاد باغ تعینات تھے۔30 جنوری 2016 ء کو تھانہ ڈیفنس C کے علاقہ میں اشتہاری مجرمان کی گرفتار کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں سنگت پور گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ نتیجے میں آپ زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید : علاقائی