اضافی بلوں کی شکایات،ایم ڈی سوئی گیس نے نوٹس لے لیا

اضافی بلوں کی شکایات،ایم ڈی سوئی گیس نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) ایم ڈی سوئی گیس کمپنی نے صارفین کو اضافی بلوں کی شکایات پر جی ایم بلنگ کو کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سوئی گیس کمپنی ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کمپنی کو رپورٹ پیش کی گئی کہ رواں ماہ میں صارفین نے کئی گناہ اضافی بلوں کی شکایات کی ہیں۔جس کے باعث سوئی گیس کے دفاتر میں صارفین کا دن بھر رش رہتا ہے، جس پر ایم ڈی سوئی گیس نے جی ایم بلنگ کو صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب ایم ڈی سوئی گیس کمپنی کے حکم پر سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن سمیت تمام ریجنل دفاتر میں کسٹمر سنٹروں پر اضافی سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کے استعمال میں تیزی رہتی ہے جس کے باعث صارفین کے بل زیادہ آئے ہیں۔اس لئے صارفین کو چاہیے گیس احتیاط سے استعمال کریں۔