قادیانیوں کو سازش کے تحت مسلم ووٹر لسٹوں میں شامل کیا گیا،علماء

قادیانیوں کو سازش کے تحت مسلم ووٹر لسٹوں میں شامل کیا گیا،علماء

  



لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدا لنعیم، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر،مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ نے بعض مقامات پر مسلم ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کو شامل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں سازش کے تحت قادیانیوں کو مسلمان ووٹر لسٹوں شامل کیا گیا ہے جو ایک خوفناک امر ہے قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کیا قادیانی آئین کے باغی ہیں،قادیانیوں کو مسلمانوں کی ووٹر لسٹو ں میں شامل کرنا آئین پاکستان سے انحراف ہے ہم پاکستان میں کسی بھی طرح قادیانیوں کو مسلم ووٹروں میں شامل کرنے کو برداشت نہیں کریں گے۔ قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہ کرکے مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ علماء نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈسپلے سنٹر پر جا کر ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کریں۔

اگر کہیں یہ خلاف آئین کام ہواہے تو متعلقہ محکمہ کو درخواست دے کر مسلم ووٹر لسٹوں سے قادیانیوں کی نام خارج کرائیں۔ علماء کرام نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1