بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کر دی،اعجاز چودھری

بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کر دی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پی ٹی آئی لاہور شمالی و جنوبی صدور، جنرل سیکرٹریز اور ٹاؤن صدور اور جنرل سیکرٹریز کا 5 فروری کے حوالے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہ اجلاس سے سینئرنائب صدر عامر گجر، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، صدور شمالی وجنوبی لاہور غلام محی الدین دیوان اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے۔ عالمی برادری کا ضمیر سویا ہواہے۔ مودی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ بھارتی بربریت، جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کشمیری عوام اپنی حقیقی آزادی کے حصول کے لئے جانوں کانذرانے پیش کررہے ہیں۔ مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری بند اورکرفیو کا خاتمہ کیا جائے۔ کئی ماہ سے کشمیریوں کو قابض بھارتی فوج نے نظربند کررکھاہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

بھارتی ظلم کے سامنے کشمیری عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں۔ رہنماؤں نے کہاکہ مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے بھارت سمیت کشمیر میں مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں مودی کے خلاف قراردادوں کی منظوری اس کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک ضرور رنگ لائے گی۔پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ ماضی کے مفاد پرست حکمرانوں نے کشمیرکاز کو سخت نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں ندیم قادر بھنڈر،اعجازڈیال،مہر واجد عظیم، میا ں اکرم عثمان، فیاض بھٹی، حاجی فیاض، نوازنت، راجہ شہزاد، جاوید ضمیر، میاں عامر خلیل، عفیف صدیقی، جاوید اکرام ٹونی، رانا عارف، رانا جاوید عمر، طاہر رشید، وقار خان،فرید منیر، فاروق خان، رانا شہریا ر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی