ورچوئل یونیورسٹی لاکھوں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے،نعیم طارق

ورچوئل یونیورسٹی لاکھوں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے،نعیم طارق

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے طول و عرض میں گھر بیٹھے طلبا و طالبات کے لیئے تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لئے اجلاس ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ شرکا میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان گلگت،وائس چانسلر یو ای ٹی بلوچستان سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ٹیوٹا کے پی کے، ٹیوٹا پنجاب، اور نیوٹک کے اعلی افسران نے شرکت کی۔پراجیکٹ مینیجر و ڈین فیکلٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر مسرور الہی بابر نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وز یر اعظم پاکستان کے مشن کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں جدید ترین فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے لاکھوں طلبا و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے،مزید براں انہوں نے تکنیکی تعلیم کے لیئے سفارشات پیش کیں جنہیں تمام شرکا کی طرف سے زبردست پزیرائی ملی۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے تمام سٹیک ہولڈرز کوتکنیکی تعلیم کے متعلق سفارشات منظور کرنے پہ مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی تعلیم کو ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے کونے کونے میں پھیلانے کے لیئے تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کے کام کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1