نوجوانو ں کو قائد اعظم کی شخصیت سے روشناس کرانا ہو گا،پروفیسر امجد

نوجوانو ں کو قائد اعظم کی شخصیت سے روشناس کرانا ہو گا،پروفیسر امجد

  



لاہور (پ ر) ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم عظیم رہنما تھے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو قائداعظم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانا چاہیے جس سے ان میں ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا جذبہ بیدار ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اصول پسند لیڈر تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی اصولی سیاست سے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان جیسا علیحدہ ملک حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کی جانب سے قائد اعظم کی شخصیت پر منعقد تقریری مقابلے کا مقصد بھی نوجوان نسل کو قائد کی شخصیت،ان کی سیاست اور ان کے اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ریکٹر یونیک گروپ نے کہا کہ مہذب اور کامیاب معاشروں میں اقوام اپنے قائدین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور یہی ان معاشروں کی ترقی کا راز ہے۔ صوبائی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا کہ یہ قائد اعظم کی کوششوں کا ہی نتیجہ تھا کہ آج بر صغر کے مسلمان علیحدہ اور آزاد مملکت کا حصہ ہیں۔

اور جو مسلمان بھارت میں رہ گئے ان کے ساتھ بد ترین تعصبانہ سلوک جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث ان کے لیے بھارت میں رہنا مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس انداز سے کشمیر میں مسلمانوں نے کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھا ہوا ہے اس سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے بچوں کو قائد اعظم کی شخصیت کے مختلف پہلووں کو جاننے میں مدد ملے گی۔تقریب میں معروف اینکر حبیب اکرم،پی ٹی آئی رہنما عفیف اشرف صدیقی،پیٹرن یونیک گروپ پروفیسر اشد مسعود،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری کے علاوہ مہمانوں،اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1