چائنہ میں کرونا وائرس سے تشویشناک صورت حال قابل افسوس ہے،کاشف امین

چائنہ میں کرونا وائرس سے تشویشناک صورت حال قابل افسوس ہے،کاشف امین

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ چائنہ میں کرونا وائرس سے تشویشناک صورت حال انتہائی قابل افسوس امر ہے، وبائی مرض سے ہزاروں انسانی جانیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، چائنہ کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء اس مشکل ترین صورت حال میں حکومت پاکستان کی امداد کے منتظر ہیں، دورافتادہ علاقوں میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

، چائنہ میں اس وقت عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، پاک چائنہ بزنس کمیونٹی چینی قوم اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

، قوموں پر مشکل اور کڑے وقت آتے ہیں۔

، نشیب و فراز، آسانیاں اور دشواریاں قوموں کے رشتوں کی راہ میں کبھی کوئی رکاوٹ حائل نہیں کرسکتی، کرونا وائر س کے متاثرین کی ہر ممکن طبی مدد اور اظہارہمدردی کے ساتھ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی چائنہ میں مقیم پاکستانیوں اور چینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1