سیکرٹری صحت کی پیرا میڈکس کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

سیکرٹری صحت کی پیرا میڈکس کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

  



لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی سیکرٹری صحت نبیل اعوان سے ملاقات، سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے مسائل اور مطالبات سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ہسپتالوں کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت کی یقین دہانی۔ وفد میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین حکیم خان نیازی، ضلعی صدر محمد ارشد بٹ، ضلعی چیئرمین رانا تنویر حسین، رشید مغل، منیر عمر، محمد نعیم، اسلم معراج، اشرف مسیح، حافظ سجاد، خالد اعمانوئیل، شمشاد نیازی، بابر گل و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے سیکرٹری صحت کو اپنی چند گزارشات پیش کیں جن میں ملازمین کی رہائشی کالونیوں کی حفاظت اور انہیں برقرار رکھنا، فلیٹ سسٹم بنانا، ملازمین اور ان کی فیملی کے علاج معالجہ، پی ٓئی سی میں ملازمین کے علاج معالجہ کے لئے الگ ڈیسک اور نرسنگ سٹاف کی سہولت، مینٹل رسک الاء ونسز سمیت دیگر مطالبات تھے۔

جس پر سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشنکے وفد کو مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور ملازمین کے مسائل و مطالبات حل ہونے سے ہسپتالوں کا نظام مزید مستحکم ہو گیا اور ملازمین میں خوشحالی ا?ئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1