کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 22کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 22کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا217واں اجلاس، ادویات کے کل 61کیسز پر کارروائی کی گئی ۔ کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 22 ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،11 کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ15کیسزپر کاروائی روک دی گئی۔ ریگولرنوعیت کے 55 ،نگرانی پیٹیشن کے 05 اور ریوو پیٹیشن کا 01کیس شامل تھا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران میں،چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمدمنور حیات، سیکرٹری PQCB جمیل انور، پروفیسرڈاکٹر(ر)محبوب ربانی، پروفیسر ڈاکٹر محمودا حمد، پر وفیسرڈاکٹرشہنازاختر، پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر، پرو فیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم اورپروفیسر ڈاکٹرساجدبشیر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1