بجلی کے بل جمع نہ کرانے والے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع

بجلی کے بل جمع نہ کرانے والے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع

  



لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ریجن بھر میں نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی ہے۔ لیسکو کے نادرن سرکل سینٹرل سرکل اور ایسٹرن سرکل سے وصول شدہ ڈیٹا کے مطابق ریلوے پولیس، واسا، ایریگیشن، جلو پارک، کچہری، مسلم ماڈل اسکول، ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ اور فشرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال متعدد کنکشنز اپنے واجبات ادا کرنے سے قاصر رہے ہیں۔جس بناء پر ان کے دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس چھ کروڑ،مسلم ماڈل ٹاؤن اسکول چھ لاکھ، کچہری کے تین کنکشنز ایک کروڑ بیس لاکھ،ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ 5لاکھ 97ہزار 153 جبکہ فشریز ڈیپارٹمنٹ 77ہزار935 کے نادہندہ ہیں۔لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق لیسکو ان تمام گورنمنٹ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور جو نادہندہ ادارے اپنے واجبات کی ادائیگی کررہے ہیں ان کی بجلی فی الفور بحال کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1