ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے سروسز ہسپتال کو ماڈل ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا
لاہور(جنرل رپورٹر) ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مستقل کر کے انعام دیا گیا جس کی تصدیق محکمہ صحت کے ذمہ دار اعلیٰ ذرائع نے کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ایس سروسز اسپتال نے دوران ڈیوٹی تمام معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیا اپنے عارضی چارج کے دوران دھرنوں اور دیگر معاملات کا دلیرانہ انداز سے مقابلہ کیا اور وہ یونین جوآئے روز اسپتال کی حدود میں دھرنے دے کر بیٹھ جاتی تھی ان کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ کیا۔ پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوازشریف کے علاج معالجہ کے دوران تمام معاملات خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ادویات اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لاکر تمام خراب مشینری کو ٹھیک کروایا تمام مریضوں تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے کہا کہ طرف سے افطار کو صوبے کا ایک رول ماڈل بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سیکریٹری صحت نبیل اعوان نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا امراض کے لیے ایم ایس آفس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔